سرکاری دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک پر وفاقی حکومت کے واجبات جولائی 2025 تک بڑھ کر 203 ارب روپے ہوگئے، جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں ساڑھے 5 ارب روپے زیادہ ہیں۔
تاہم جون 2025 کے مقابلے میں کے الیکٹرک کے مجموعی واجبات میں 15 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
دستاویزات کے مطابق:
جون 2025 میں کے الیکٹرک پر واجبات 218 ارب روپے تھے جو جولائی میں کم ہوکر 203 ارب روپے رہ گئے۔واجبات میں کمی صرف اصل رقم کی ادائیگی کی وجہ سے ہوئی، جبکہ سود کی مد میں واجبات جون کی 187 ارب روپے کی سطح پر برقرار رہے۔ماہرین کے مطابق یہ کمی وقتی ہے کیونکہ واجبات کا بڑا حصہ سود پر مشتمل ہے، جو مستقبل میں مزید بڑھنے کا امکان رکھتا ہے۔