ریاست کرناٹک میں 14 مندروں میں خاص پوجا، رسومات، درشن کرنے کیلئے فیس میں اضافہ کیا گیا
نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مندروں کی فیسوں میں اضافے کے بعد سیاسی تنازع شروع ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں 14 مشہور اور بڑے مندروں میں خاص پوجا، رسومات، درشن کرنے اور دیگر مختلف رسومات کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فیسوں میں اضافہ اگلے مہینے سے لاگو ہوگا۔اس اضافے پر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں نے ریاست کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔