غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں، مقامی اشیا ء خریدں، دکاندار مقامی اشیاء فروخت کریں : مودی کی اپیل
نئی دہلی(آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب میں عوام پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کا استعمال ترک کریں اور مقامی اشیا کو ترجیح دیں تاکہ ملک میں ’’خود انحصاری‘‘ کی مہم کو فروغ مل سکے۔ مودی نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارتی درآمدی اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد مودی نے ’’سودیشی‘‘ یعنی بھارت میں تیار کردہ مصنوعات کے استعمال پر زور دیا۔ ان کے حامیوں نے سوشل میڈیا اور مارکیٹوں میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے جس میں میکڈونلڈز، پیپسی اور ایپل جیسی کمپنیاں بھی نشانے پر ہیں۔قوم سے خطاب میں مودی نے کہا،ہم روزانہ بہت سی غیر ملکی مصنوعات استعمال کرتے ہیں، ہمیں اس کا اندازہ بھی نہیں ہوتا‘ ہمیں ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمیں وہی مصنوعات خریدنی چاہییں جو بھارت میں بنی ہوں۔