بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں‘ مواقع فراہم کرنا اور سرپرستی ضروری ہے
کوئٹہ ( آئی این پی ) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی انہیں مواقع اور سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں جوانوں کی صلاحیتیں ضائع ہورہی ہے۔بلوچستان ہمارے جسم کا حصہ اور دل کا ٹکڑا ہے۔بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت اور ہمارااثاثہ ہیں۔جماعت اسلامی یہاں کے نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم دے گی، بااختیار بنائے گی اور ان کے حقوق کی آواز بنے گی.بنوقابل پروگرام کے ذریعے طلبا ونوجوانوں کوہنر،ٹیکنالوجی سے آراستہ کریں گے۔بنوقابل پروگرام میں دس ہزارسے زائدطلبا وطالبات نے حصہ لیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کی آگ بجھانے کیلئے عوام کوسہولیات روزگاراورمعیاری تعلیم کے مواقع وسہولیات دی جائے۔بلوچستان کے نوجوانوں کابنوقابل انٹری ٹیسٹ میں توقعات سے بڑھ کرحصہ لیناخوش ائندہے جماعت اسلامی انشا اللہ عوام کے مسائل کواجاگراورحل کیلئے ہرفورم پرآوازبلندکریں گے