لاہور(نیٹ نیوز )چین کے شہر شنگھائی میں دریائے ہوانگ پْو کے نیچے سے گزرنے والی ایک منفرد ٹرین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔شنگھائی میں مسافر دریائے ہوانگ پْو کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک زیرِ آب سرنگ کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ اس مختصر سفر کو خاص بنانے کے لیے سرنگ میں رنگ برنگی ایل ای ڈی لائٹس اور لیزر پروجیکشنز لگائے گئے ہیں۔