یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر پاکستان کی تحریک ہے
شہبازشریف، بیرسٹر گوہر، بلاول زرداری، مولانا فضل الرحمن اور تمام پاکستانی حصہ بنیں
کوئٹہ (آن لائن) ممبر بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے ایمان پاکستان تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر پاکستان کی تحریک ہے،میں وزیر اعظم شہباز شریف، بیرسٹر گوہر، بلاول زرداری، مولانا فضل الرحمان اور تمام پاکستانیوں سے گزارش کرتی ہوں کہ ایمان پاکستان تحریک کا حصہ بنیں۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہمیں ایک قوم کی بننے کی ضرورت ہے، جزبے اور تنظیم کیساتھ یہ ملک حاصل کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر ہمارے نوجوانوں کو اپنے ہی ملک اور اداروں کے خلاف ورغلایا جا رہا ہے، اب ایمان پاکستان تحریک رکنے والی نہیں،یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں بلکہ مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر پاکستان کی تحریک ہے، میڈیا سے درخواست پاکستان کی عزت کی بات کریں، سب پاکستان کے لیے سوچیں