اعجاز اسلم کا گناہوں کو معمول سمجھنے کے رجحان پر اظہارِ تشویش

کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے جس میں معاشرے میں بعض گناہوں کو معمول کی بات سمجھنے کے رجحان کی نشاندہی کی گئی ہے۔اداکار کے پیغام میں روزمرہ استعمال ہونے والے الفاظ اور اصطلاحات جیسے ڈرنک، ڈیٹ، چائے پانی، سود، فیشن اور دوستی کا ذکر کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایسے اعمال کی جانب توجہ دلائی گئی ہے جنہیں دینی اعتبار سے گناہ سمجھا جاتا ہے۔پیغام کا بنیادی نکتہ یہ ہے کہ لوگ بعض گناہ کے کاموں کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ اب انہیں گناہ تصور بھی نہیں کرتے۔انہوں نے زور دیا ہے کہ انسان اپنے اعمال کے لیے استعمال ہونے والی زبان اور اصطلاحات پر غور کرے، کیونکہ بعض اوقات عام الفاظ کسی غلط عمل کو بھی معمول کی بات بنا دیتے ہیں۔اعجاز اسلم نے اس پیغام سے اتفاق کرتے ہوئے اسے بالکل درست قرار دیا ہے۔