ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ، جلد معمول پر واپسی کے خواہاں ہیں،عاصم افتخار

 تنازعات کا حل مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کے مطابق پرامن ذرائع سے ہونا چاہیے
اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، پاکستانی مندوب کا خطاب  
نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ میں  پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایران اور خطے کی صورتحال پر تشویش ہے ،مستحکم اور پر امن ایران پاکستان کے مفاد میں ہے ،   ایران میں صورتحال کی جلد معمول پر واپسی  کے  خواہاں  ہیں،اقوام متحدہ کا چارٹر طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی   سلامتی کونسل  کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا چارٹر کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت یا سیاسی خودمختاری کے خلاف طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی ممانعت کرتا ہے۔ا نہوں نے واضح کیا کہ ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے منافی ہے، پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چند دنوں میں ایران اور خطے میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے