تل ابیب (آئی این پی)امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اسرائیل کے غیر اعلانیہ دورے کے دوران اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم کے ترجمان ڈورون اسپل مین نے بعد ازاں برطانوی خبر رساں ادارے کو تصدیق کی کہ نیتن یاہو نے اسرائیل کے جنوبی علاقے صحرائے نیگیو میں واقع عوفدا ایئر بیس پر پیٹ ہیگسیتھ سے ملاقات کی۔اسپل مین نے بتایا کہ دونوں رہنماں نے خطے میں موجود خطرات اور ان سے نمٹنے کے لیے امریکا اور اسرائیل کی شراکت داری پر بات کی۔انہوں نے بتایا ہے کہ گفتگو کے دوران خطے میں موجود خطرات سے دفاعی اور جارحانہ دونوں طریقوں سے نمٹنے کے امور زیرِ بحث آئے۔ترجمان اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ جنگ نے اسرائیل میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے پر اسرائیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیرِاعظم کی حمایت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا