ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس، بھارت کی جانب سے پاکستان کو دعوت نامہ موصول

اسلام آباد (آئی این پی)شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے ثقافت کا اجلاس 20 اور 21 نومبر کو نئی دہلی میں ہوگا۔ بھارت کی جانب سے بھیجا گیا دعوت نامہ پاکستان کے وزیرِ ثقافت اورنگزیب خان کھچی کو مل گیا۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سیدعوت نامے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایس سی او وزرائے ثقافت کا دو روزہ اجلاس نئی دہلی میں شیڈول ہے، جس کے لیے بھارت نے پاکستانی وفد کو مدعو کیا ہے