اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پولنگ 20 دسمبر 2026 کو ہوگی۔ الیکشن شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی اسلام آباد میں سرکاری افسروںکے تبادلوں اور تعیناتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کی اہم تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے 30 اکتوبر 2026 کو نوٹس جاری کیا جائے گا۔ 2نومبر سے 6 نومبر 2026 تک کاغذاتِ نامزدگی جمع ہونگے - 7 نومبر 2026 کو ابتدائی فہرست شائع کی جائے گی۔9 نومبر سے 13 نومبر 2026 تک سکروٹنی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 14 نومبر سے 18 نومبر 2026 تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔