یونین کونسل کا خاتمہ کرکے لوکل گورنمنٹ سسٹم کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں شروع ،ابتدائی خاکہ تیار
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کا امکان ، اسلام آباد کی 125 یونین کونسل کو ختم کرکے وفاقی دارلحکومت میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کا متبادل نظام لانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں قائم اعلی کمیٹی نے مجوزہ نظام کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا۔ اسلام آباد میں وفاقی کونسل کی تشکیل کی تجویز ، مسلم لیگ ن نے اسلام آباد کے بلدیاتی نظام کے متبادل نظام کی تیاریاں شروع کردی ہیں جس کے باعث الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 15 فروری کو اسلام ا?باد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے التوا کا امکان پیدا ہوگیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن لوکل گورنمنٹ سسٹم کے جس متبادل نظام پر کام کررہی ہے اس سے اسلام آباد کی 125 یونین کونسل ختم ہوجائیں گی۔