ملزموں نے سدرہ،شوہر اور دیور کو تشدد کا نشانہ بنایا: مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں تلخ کلامی پرملزموں کامحلے داروں پر تشدد، ملزموں نے خاتون سدرہ اسکے شوہر اور دیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی سامنے آ گئی،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمولی تلخ کلامی پر ملزمان نے سدرہ کے گھر پر دھاوا بولاملزمان کے تشدد سے سدرہ گر گئی،ارسلان کا سرپھٹ گیا،تشدد کر کے ملزمان عمر اور عمیر ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے، واقعہ کا مقدمہ درج، ملزمان پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔