ویب ڈیسک: عالم دین اور سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کر لیا ہے۔
ان کی شادی گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ ہوئی، جس کی سادہ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔مولانا شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا دوسرا نکاح ہے، کیونکہ پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے۔ علما اور معزز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے۔یاد رہے کہ مولانا شیرانی، جو پہلے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سرکردہ رہنما تھے، 25 دسمبر 2020 کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے رکنیت منسوخ ہونے کے بعد اپنے علیحدہ دھڑے، جے یو آئی-شیرانی قائم کی۔بعد میں، انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی اور مذہبی اتحاد کا اعلان کیا، جس کا یہ اقدام عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور سماجی تفریق کے خاتمے پر زور دیا۔