ٹوکیو(آئی این پی )سانائے تاکائچی جاپان کی نئی وزیراعظم منتخب ہو گئیں، تاکائچی پہلی خاتون ہیں جو جاپان کی وزیراعظم بنی ہیں۔غیر ملکی خبررساںادارے کے مطابق سانائے تاکائچی کو 465 ارکان پارلیمنٹ میں سے 237 نے ووٹ دیا، تاکائچی کو وزیراعظم منتخب ہونے کیلئے 465 میں سے 233 ارکان کی حمایت چاہیے تھی۔ سانائے تاکائچی ایک سابقہ ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں ایک میوزک بینڈ میں ڈرمز بجاتی تھیں، انہوں نے 1993 میں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوانِ زیریں کی نشست جیتی۔انہوں نے 1992 میں اپنے پہلے پارلیمانی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں مگر وہ پرعزم رہیں