خیبرپختونخوا کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا:بیرسٹرگوہر

سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین سے ملنے نہ دیا گیا تو صوبائی کابینہ مختصر رکھیں گے
وزیراعلی کے پی کی وزیراعظم کے بلائے گئے اجلاس میں عدم شرکت کو ایشو نہیں بنانا چاہیے
راولپنڈی (آئی این پی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین سے ملنے نہ دیا گیا تو صوبائی کابینہ مختصر رکھیں گے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے  اڈیالہ جیل پہنچنے والے بیرسٹر گوہر کو پولیس نے داہگل ناکے پر روکا تو انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی کو بانی پی ٹی آئی سے نہیں ملنے دیا گیا تو مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، کابینہ میں توسیع کیلئے  بعد میں بانی سے اجازت لی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم خیبر پختونخوا حکومت کو کتنی گاڑیاں دی گئی تھیں، جو گاڑیاں دی گئیں، وہ پہلے یو این کے استعمال میں تھیں۔انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کو بہترین گاڑیاں فراہم کرنا وفاق کی ذمہ  داری ہے، پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے  وزیراعلی کے پی کی وزیراعظم کے بلائے  گئے اجلاس میں عدم شرکت کو ایشو نہیں بنانا چاہیے