قتل کیس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے گرفتار

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی چودھری نعیم اعجاز کو قتل کیس میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری نعیم اعجاز کے خلاف 57 مقدمات درج ہیں، جن میں سے 56 مقدمات میں وہ عدالتوں کو مطلوب تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا۔