پٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا

اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے  بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا۔سندھ حکومت نے 15 دن کیلئے پی ایس او کو تیل بغیر بینک گارنٹی کلیئر کرانے کی اجازت دے دی۔ سندھ حکومت نے پی ایس او کا ایک جہاز پرانے طریقہ کار انڈرٹیکنگ پر کلئیر کردیا۔ پی ایس او کے ساتھ دیگر آئل کمپنیز کے جہاز بھی  15دن کیلئے بغیر بینک گارنٹی کلئیر ہونے کی توقع ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مطابق انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، بینک گارنٹی کی صورت میں آئل کمپینیز کا کیش فلو بری طرح متاثر ہوگا۔