اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)نیاسلام آباد میں خود کو سابق گورنر پنجاب ظاہر کرکے شہری سے فراڈ کے ذریعے رقم ہتھیانے پر دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔این سی سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جعل سازی اور مالی فراڈ میں ملوث رہے ہیں اور اس کی شکایت ایک شہری محمد حسیب مقبول احمد نے درج کرائی اور موقف اختیار کیا کہ ملزموں نے سابق گورنر پنجاب کا روپ دھار کر دھوکا دہی کے ذریعے 5 لاکھ 75 ہزار روپے ہتھیالئے۔تحقیقات کے دوران بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد ندیم اور محمد مظہر جعل سازی، خود کو اہم سرکاری شخصیت ظاہر کرنے اور پیسے بٹورنے میں ملوث پائے گئے اور مزید شواہد کی بنیاد پرانکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔