عالمی مارکیٹ کے اثرات کے پیش نظر پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 2,300 روپے کے اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونا 4,28,862 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح، 10 گرام سونا 1,808 روپے مہنگا ہو کر 3,67,860 روپے تک پہنچ گیا۔دوسری جانب، عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے بعد 4,065 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔