مصری شاہ میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ دہرے قتل کا واقعہ عثمان گنج مصری شاہ میں پیش آیا، جہاں عبدالرحمان اور فیاض گروپ کے درمیان قبضے پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے دوران فیاض گروپ کے پتھراؤ سے عبدالرحمان ہلاک ہو گیا۔اسی دوران عبدالرحمان کے سکیورٹی گارڈز نے فائرنگ کی، جس سے فیاض سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں فیاض دم توڑ گیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔