وفاقی حکومت: 11 اعلیٰ افسران نے کنٹریکٹ پر تعیناتی سے استعفیٰ دے دیا

وفاقی حکومت: 11 اعلیٰ افسران نے کنٹریکٹ پر تعیناتی سے استعفیٰ دے دیا

وفاقی حکومت کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات 11 اعلیٰ افسران نے گزشتہ روز اپنے استعفے دے دیے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کنٹریکٹ پر تعینات متعدد اعلیٰ افسران نے استعفیٰ دیا ہے۔ خاص طور پر اکتوبر 2024 سے اکتوبر 2025 کے دوران یہ سلسلہ جاری رہا، جس میں 17 اکتوبر 2024 سے 29 اکتوبر 2025 تک افسران نے استعفے دیے۔دستاویز کے مطابق ممبر، فیڈرل پبلک سروس کمیشن افضل لطیف کا استعفیٰ صدر مملکت نے منظور کیا، جبکہ دیگر افسران کے استعفے وزیراعظم نے منظور کیے۔

اہم مستعفی ہونے والے افسران میں شامل ہیں:

فیصل اقبال رتیال، ڈائریکٹر جنرل (ٹیلیکام)، آئی ٹی ڈویژن
نظام الدین ارشد، ٹیم لیڈ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم آفس
عباس حسن اور زین العابدین، ریسرچ اسپیشلسٹس، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل
ارسلان احمد، سینئر ایسوسی ایٹ، فنانس اینڈ اکانومی، وزیراعظم دفتر
ہاشم رضا، اکنامک ٹرانسفارمیشن، ٹیم لیڈ، وزیراعظم دفتر
اسد رسول چوہدری، فنانشل ایڈوائزر، وزارت دفاع
محمد احمد، سینئر ایسوسی ایٹ، انرجی، وزیراعظم دفتر (پبلک)
عائشہ توقیر، ریسرچ ایسوسی ایٹ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، وزیراعظم آفس
ممبر، سوشل سیکٹر اینڈ ڈیوولوشن، پلاننگ کمیشن
یہ استعفے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں کنٹریکٹ پر تعینات افسران کی جانب سے دیے گئے، اور ان میں اہم اقتصادی، دفاعی اور تحقیقاتی شعبوں کے ذمہ دار شامل ہیں۔