یو اے ای نیشنل ڈے: ملازمین پانچ روزہ چھٹیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں

یو اے ای نیشنل ڈے: ملازمین پانچ روزہ چھٹیوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قومی دن کے موقع پر ملازمین ممکنہ طور پر پانچ روزہ تعطیلات کا لطف اٹھا سکتے ہیں، جس سے ملک بھر میں جشن اور تقریبات کا ماحول مزید خوشگوار ہو جائے گا۔

یو اے ای کا 54واں نیشنل ڈے منگل، 2 دسمبر کو منایا جائے گا، جبکہ قانون کے مطابق ہر سال 2 اور 3 دسمبر کو سرکاری تعطیل دی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ سرکاری تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کیا جا سکے تاکہ شہریوں کو زیادہ آرام اور تفریح کا موقع ملے۔اس سال امکان ہے کہ یکم دسمبر کو بھی اضافی چھٹی دی جائے، یا پھر 3 دسمبر کی تعطیل پیر کو منتقل کر دی جائے۔ اس صورت میں ملازمین کو ویک اینڈ کے ساتھ ملا کر پانچ روزہ چھٹیاں حاصل ہو سکتی ہیں، جبکہ زیادہ امکان چار روزہ وقفے کا ہے جس میں پیر کو تعطیل منتقل ہوگی۔نئے پبلک ہالیڈیز قانون کے تحت، عید کے علاوہ تمام سرکاری تعطیلات کو پہلے سے متعین کیا جا سکتا ہے، تاکہ شہری بہتر منصوبہ بندی کر سکیں۔ مثال کے طور پر، اس سال نئے اسلامی سال کی چھٹی ایک ہفتہ پہلے جمعہ کے دن مقرر کی گئی تھی۔

قومی دن کے فوراً بعد 30 نومبر کو یومِ شہداء آتا ہے، جسے عام طور پر سرکاری تعطیل نہیں دی جاتی، مگر حکومت ضرورت پڑنے پر اضافی چھٹی کا فیصلہ کر سکتی ہے، جس سے ممکن ہے کہ یومِ شہداء بھی طویل ویک اینڈ کا حصہ بن جائے۔ہر سال 2 دسمبر کو تمام امارات کے حکمرانوں کی موجودگی میں شاندار سرکاری تقریب منعقد ہوتی ہے، جو سال کی سب سے بڑی قومی تقریبات میں شمار کی جاتی ہے، اور ملک بھر میں جشن و سرور کا ماحول پیدا کرتی ہے۔