وزیراعلیٰ سندھ اور آسٹریا کے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری پر بات چیت

 آسٹریا کی کمپنیوں کے لیے سندھ میں وسیع مواقع، سرمایہ کار دوست ماحول کی یقین دہانی
 کراچی( آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ  سے آسٹریا کے سفیر وولف گینگ اولیور کْٹس شیرا  نے حال ہی میں ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی بات چیت کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں توانائی، انفراسٹرکچر، صنعتی تعاون، تعلیم، ٹیکنالوجی اور اسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی اور آسٹریا کی کمپنیوں کو سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی