لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں واقع سافٹ وڈ ٹیکسٹائل فیکٹری کے ویئر ہائوس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق فائر آپریشن میں 10 فائر وہیکلز اور 30 سے زائد اہلکاروں و افسران نے حصہ لیا اور فائر فائٹرز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا جبکہ کولنگ کا عمل تاحال جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے سے بچا جا سکے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر آگ پر تقریباً 70 فیصد قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد مسلسل کوششوں سے مکمل طور پر آگ بجھا دی گئی، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔