تہران(آئی این پی )ایران میں 2 مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں مجرمان پر ملکی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے لئے گروپ بنانے کاا لزام تھا۔ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں دونوں مجرمان کا نام رامین زلہ اور کریم معروف پور بتایا گیا ہے۔