چین نے4 کینیڈین شہریوں کو سزائے موت دیدی

منشیات کے جرم میں سزا دی گئی‘کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے: سفارت خانہ
 بیجنگ(آئی این پی )چین نے منشیات کے جرائم میں ملوث 4 کینیڈین شہریوں کو سزائے موت دے دی۔کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کے مطابق چین میں سزا پانے والے چاروں افراد دوہری شہریت کے حامل تھے ۔ چین سے نرمی برتنے کی اپیل کی تھی۔کینیڈا میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کینیڈین شہریوں کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا دی گئی ۔ کینیڈا چین کی عدالتی خودمختاری کا احترام کرے۔