پاکستان اور کینیا کا دوطرفہ تجارت پانچ سال میں دوگنا کرنے پر اتفاق

اسلام آباد میں  مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ‘تجارتی تعاون، سرمایہ کاری ‘ برآمدات کے فروغ پر پیش رفت
اسلام آباد (آن لائن)  پاکستان اور  کینیا  کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آئندہ پانچ سال میں دگنا کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ اتفاق پاکستان،کینیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں ہوا جو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکریٹری تجارت جواد پال اور کینیا کی پرنسپل سیکریٹری ریجینا اومبام نے کی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے مارکیٹ رسائی، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ کسٹمز، بینکاری، ادویات اور تجارتی تنازعات کے حل کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔