اسلام قبول کرنے والی لڑکی عائشہ کو مرضی سے رہنے کی اجازت

 والدین  ملاقات کرنا چاہیں تو ان کی بات مانیں:آئینی عدالت کے جج عامرفاروق کے ریمارکس
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے اسلام قبول کرنے والی خاتون عائشہ کو مرضی سے رہنے کی اجازت دیتے ہوئے عائشہ کے والدین کی حوالگی کی درخواست نمٹا دی۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر بچی کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ بچی کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کروا لیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ کی عمر 19 سے ساڑھے 19 سال کے درمیان ہے، عدالت نے دستاویزات اور بچی کے دعوے میں عمر کے فرق پر میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بچی بالغ ہے تو اس کو اپنی مرضی سے رہنے کی مکمل اجازت ہے، عدالت کی عائشہ کو ہدایت کی ہے کہ  والدین اگر ملاقات کرنا چاہیں تو ان کی بات مانیں، آئینی عدالت نے گزشتہ سماعت پر عائشہ کو کیس کے فیصلے تک دارلامان منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔لا