شمالی کوریا میں بحری جہاز کی لانچنگ تقریب کے دوران سنگین حادثہ

شمالی کوریا میں بحری جہاز کی لانچنگ تقریب کے دوران سنگین حادثہ

شمالی کوریا میں بحری جہاز کی لانچنگ تقریب میں حادثہ، کم جونگ اُن کا واقعہ مجرمانہ قرار دے کر سخت ردعمل

شمالی کوریا کی مشرقی بندرگاہ شانگ جنگ پر 5 ہزار ٹن وزنی تباہ کن بحری جہاز کوئے ہیان کی لانچنگ تقریب کے دوران حادثہ پیش آیا۔ جہاز کے نچلے حصے نے دباؤ برداشت نہ کیا اور جہاز ایک طرف جھک گیا۔شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن، جو اپنی بیٹی کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے، نے اس واقعے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف اگلے ماہ پارٹی اجلاس میں سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ کوئے ہیان بحری جہاز روسی تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اسے گزشتہ ماہ متعارف کرایا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کی فوج نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔