لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے ا?پ سے ہوتا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلیے کل روانہ ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنیکوشش کروں گا، 100 میٹر کی تھرو کرنا میرا ٹارگٹ ہے، محنت کر رہا ہوں۔پاکستانی اولمپئن نے مزید کہا کہ ان شااللّٰہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گا، ماں باپ، قوم کی دعاو?ں سے پیرس میں گولڈ میڈل جیتا اور نیا ریکارڈ بھی بنایا۔اْن کا کہنا تھا کہ عید کے بعد انگلینڈ جاوں گا، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کروں گا، میرے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی میرے ساتھ جائیں گے۔ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے ایتھلیٹکس کا الگ گراو?نڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر صحافی نے ارشد ندیم سے استفسار کیا کہ نیرج چوپڑہ نے کہا ہے ان کا ارشد ندیم کے ساتھ کوئی تعلق ہے نہ دوستی جبکہ پہلے انہوں نے کہا تھا ارشد ندیم کی والدہ میرے لیے اور میری والدہ اْن کیلیے دعا کرتی ہیں۔اس پر پاکستانی اولمپئن نے جواب دیا کہ نیرج چوپڑا نے 90 میٹر کی تھرو کی، وہ مبارکباد کامستحق ہے، پاکستان اور بھارت کے حالات کی وجہ سے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، میں ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔