کابل ایئرپورٹ پر تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کو نظر انداز نہیں کرسکتے،پینٹاگون کااعلامیہ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے انخلا کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔پینٹاگون سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور اربوں ڈالر کے ہتھیاروں سے محرومی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔امریکی فوج پر اعتماد بحال کرنے کیلئے حقائق سامنے لانا ضروری ہے۔