واسا 7کروڑ 80لاکھ مالیت سے 12سنگل کیبن ڈالے خریدے گا، باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر ) واسا وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجیحی منصوبے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج سے نئی گاڑیاں خریدے گا، واسا 7کروڑ 80لاکھ مالیت سے 12سنگل کیبن ڈالے خریدے گا۔تفصیل کے مطابق واسا کو قبل از وقت گاڑیاں خریدنے کی حکومت پنجاب سے منظوری مل گئی ،واسا نے لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج سے گاڑیوں کیفنڈز چارج کرنے کی اجازت مانگی تھی۔سیکرٹری ہا ئوسنگ پنجاب نے واسا کو منظوری دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا۔واسا منظوری ملنے کے بعد 12سنگل کیبن ڈالے ایڈوانس پے منٹ دے کر خرید سکتا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج سے نئے ڈالے آپریشنل سٹاف کے نام پر خریدے جارہے ہیں۔