ایپسٹین فائلز میں این ہیتھاوے سے متعلق وائرل دعویٰ غلط ثابت

لاہور(شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ این ہیتھاوے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک وائرل دعوے کی زد میں آگئیں، تاہم نئے سامنے آنے والے دستاویزات نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین سے متعلق مزید دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ تیزی سے پھیل گیا کہ این ہیتھاوے کا نام بل گیٹس کے لیے ’انتہائی مطلوب مہمان‘ کے طور پر درج تھا۔یہ دعویٰ مختصر وقت میں لاکھوں صارفین تک پہنچ گیا اور متعدد ویڈیوز اور پوسٹس میں اداکارہ کے نام کو ایپسٹین فائلز سے جوڑ کر پیش کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق این ہیتھاوے کا نام صرف ایک ای میل میں سامنے آیا جو 2013ء￿  میں جیفری ایپسٹین نے بورس نکولک کو بھیجی تھی، جو ماضی میں بل گیٹس کے مشیر اور قریبی ساتھی رہ چکے ہیں۔اس ای میل میں ایپسٹین نے بل گیٹس سے منسلک ایک فنڈ ریزنگ تقریب کے لیے چند معروف شخصیات کے نام بطور ممکنہ مہمان تجویز کیے تھے، جن میں این ہیتھاوے کا نام بھی شامل تھا۔