5 ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کی 246 وارداتیں رپورٹ
کینٹ ڈویڑن میں 15،سول لائنز ڈویڑن میں 16 مقدمات کا اندراج
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران موبائل فون چھیننے کی 246 وارداتیں رپورٹ ہوئیں سٹی ڈویڑن میں گزشتہ سال 36 جبکہ رواں سال 32 موبائل فون چھیننے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ کینٹ ڈویڑن میں گزشتہ سال 42 کے مقابلے میں رواں سال 15 مقدمات درج ہوئے سول لائنز ڈویڑن میں گزشتہ سال 26 جبکہ رواں سال 16 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ صدر ڈویڑن میں گزشتہ سال 42 کے مقابلے میں رواں سال 18 موبائل فون چھینے گئے۔اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں گزشتہ سال 44 جبکہ رواں سال 26 مقدمات درج ہوئے، جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں گزشتہ سال 56 کے مقابلے میں رواں سال 26 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔