پاکستان میں 11 سال بعد یومِ عاشورہ جمعہ کو آئے گا

مسلمانوں کے لیے عبادات، ذکر و اذکار اور نوافل کے خصوصی اہتمام کا موقع فراہم کرے گا
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں رواں سال یومِ عاشورہ (10 محرم الحرام)  جمعہ المبارک کے روز ہے، جس کے باعث ملک بھر میں اس مذہبی دن کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔اسلامی کیلنڈر کے مطابق 10 محرم 1448 ہجری 26 جون 2026 بروز جمعہ کو ہے،ماہرینِ تقویم کے مطابق پاکستان میں 10 محرم کا جمعہ کے روز آنا ایک غیر معمولی اتفاق ہے اور تقریبا 11 سال بعد ایسا موقع سامنے آ رہا ہے۔ یومِ عاشورہ حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، جبکہ اس روز ملک بھر میں مجالس، جلوس اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ جمع المبارک اور یومِ عاشورہ کا ایک ہی دن میں جمع ہونا مسلمانوں کے لیے عبادات، ذکر و اذکار اور نوافل کے خصوصی اہتمام کا موقع فراہم کرے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی ادارے بھی ملک بھر میں جلوسوں اور مجالس کے لیے خصوصی انتظامات کرتے ہیں