لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں نمایاں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
واسا کے ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں سب سے زیادہ 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ترجمان واسا کے مطابق چوک ناخدا میں 41 ملی میٹر، ڈیفنس روڈ پر 36.2 ملی میٹر، مال روڈ پر 35.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح تاجپورہ اور مغل پورہ میں 33، کاہنہ میں 32، پانی والا تالاب میں 31 جبکہ اقبال ٹاؤن میں 24.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔واسا حکام کے مطابق بارش کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کی نگرانی جاری ہے اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی مشکل صورتحال سے بچایا جا سکے۔