کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن ،147املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے147املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے جی ٹی روڈ، گجرپورہ، شادمان، فیصل ٹائون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرجی ٹی روڈ، گجرپورہ اور شادمان میں 89املاک سربمہرکر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران فیصل ٹائون میں 25املاک،سبزہ زار میں 33املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، فارمیسی، گراسری سٹور، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، الیکٹرک سٹور، بیکری، بیوٹی سیلون،کلینک،آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔