جون میں روشن اکائونٹس کے ذریعے 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی
کراچی (آئی این پی )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے قائم روشن ڈیجیٹل اکائو نٹس میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 10 ارب 56 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2025 کے مہینے میں روشن اکائونٹس کے ذریعے 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جب کہ مالی سال 2025 میں مجموعی طور پر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں 1 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی تھی، جب کہ رواں مالی سال میں اس میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔