کراچی(خصوصی رپورٹ)سٹیٹ بینک کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر سے زائد کی رقوم ملک میں جذب کرلی جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پہلی بار 9لاکھ سے زائد اکاؤنٹس کھولے جا چکے ہیں۔مرکزی بینک نے اس نمایاں پیشرفت پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد اور مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کیمطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں بینکاری نظام تک براہِ راست اور محفوظ رسائی فراہم کرتا ہیجسکے ذریعے وہ ترسیلاتِ زر بھیجنے، سرمایہ کاری کرنے، روشن اپناس گھر اور روشن ایکویٹی سمیت مختلف مالیاتی مصنوعات سے فائدہ اٹھانے کے قابل ہوئے ہیں۔پروگرام کے آغاز سے اب تک موصول ہونے والی رقوم نے نہ صرف زرمبادلہ ذخائر کو سہارا دیا بلکہ حکومتی بانڈز، سٹاک مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 ارب ڈالر کی حد عبور کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بیرونِ ملک پاکستانی ملکی معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں اور جدید ڈیجیٹل بینکاری سہولیات کومثبت انداز میں قبول کررہے ہیں۔ انکے مطابق آر ڈی اے نے روایتی بینکاری رکاوٹوں کو کم کرتے ہوئے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کا عمل آسان بنایا ہیجس کے نتیجے میں ترسیلاتِ زر کے بہاؤ میں بھی استحکام آیا ہے۔