جنیوا(خصوصی رپورٹ) اقوام متحدہ نے رواں سال 80 لاکھ سوڈانی افرادکو خوراک کی ضرورت ناگزیر قرار دیدی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بحران جنگ، نقل مکانی اور صحت و خوراک کی خدمات میں کمی کی وجہ سے مسلسل بڑھ رہا ہے، زمینی حالات 2026 کے دوران صورتحال مزید بگڑنے کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی امور (اوچا) کے مطابق 2026 میں 84 لاکھ سے زائد افراد کو غذائی امداد کی ضرورت ہوگی جن میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا 50 لاکھ بچے شامل ہیں