21 ملین سوڈانیوں کو خوراک کی شدید کمی لاحق ہے،اقوام متحدہ

 شہری روزانہ ایسی جنگ کی قیمت چکا رہے ہیں ،جو انہوں نے خود نہیں چنی
 خرطوم(یواین پی)سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی کے جاری رہنے کے دوران اقوامِ متحدہ نے ایک بار پھر انسانی صورتحال کے بگڑنے سے خبردار کیا ہے۔اقوامِ متحدہ سے وابستہ انسانی تنظیموں نے بتایا ہے کہ تقریبا 21 ملین سوڈانی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جبکہ 20 ملین سے زائد افراد کو فوری طبی امداد کی اشد ضرورت ہے۔اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابط انسانی امور(اوچا)کے ترجمان ینس لیرک نے تصدیق کی کہ شہری روزانہ ایسی جنگ کی قیمت چکا رہے ہیں ،جو انہوں نے خود نہیں چنی