میکسیکو نے 37 مبینہ مجرم امریکہ کے حوالے کر دیئے

میکسیکوسٹی(آئی این پی) میکسیکو نے 37 مبینہ مجرم امریکا کے حوالے کر دیئے۔غیرملکی خبر  رساںادارے  کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے تحت کیا گیا، امریکا اور میکسیکو کے درمیان سکیورٹی تعاون میں پیش رفت ہوئی، سنگین جرائم میں مطلوب افراد کی حوالگی کا معاہدہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  سرحد پار جرائم کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی۔