سیف سٹی کیمروں کی مددسے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کرلیاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ہسپتال سے بچہ اٹھانے والے ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سیف سٹی کیمروں کی مددسے چند گھنٹوں میں بچہ بازیاب کیا گیا۔بچے کے والد نے شکایت درج کروائی کہ ہسپتال سے کسی نامعلوم نے بچے کو اغواء کر لیا ہے۔پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیجز سے ملزم کی تلاش شروع کی۔سیف سٹی کیمروں کی بیک ٹریکنگ کرتے ہوئے ملزم کا سراغ مل گیا۔ترجمان سیف سٹیزنے بتایاکہ کیمروں میں نومولود کو اْٹھائے بائیک پر سوار ملزم گزرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سیف سٹی گوجرانوالہ ٹیم نے تمام ویڈیو شواہد متعلقہ پولیس کے ساتھ شئیر کیے۔پولیس نے فورا کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں نومولود کو تلاش کے بعد بحفاظت والد کے حوالے کردیا۔ بچوں سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 ڈائل کر کے 3دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی پر اطلاع دیں۔