روڈ کے درمیان جوتے ماروں گا، گھر بھی گرا دیں گے :اسلام آباد میں ایس ایچ او کا اعلان
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایس ایچ او نے پتنگ بازی روکنے کیلئے انوکھی وارننگ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے پتنگ بازی روکنے کے لیے مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا، روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور پتنگ باز کا گھر بھی گرا دیں گے۔ علاقے میں پتنگ بازی روکنے میں ناکامی پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے یہ انوکھا اقدام سامنے آیا اور تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے علاقے کی مسجد کے لاؤڈ سپیکر سے اس کا اعلان کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوچکی ہے ،ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر پتنگ باز کو سرعام جوتے مارنے کا اعلان کیا گیا، ویڈیو میں وہ مسجد میں کھڑے نظر آئے جہاں انہوں نے لاؤڈ سپیکر پر علاقے مین مقیم والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایس ایچ او سیکرٹریٹ بول رہا ہوں، اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں کہ کوئی بھی پتنگ بازی نہیں کرے گا، یہ خونی کھیل ہے جس سے کسی کی بھی جان ضائع ہوسکتی ہے، اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کرتا ہوا پکڑا گیا تو اس کے باپ پر پرچہ دوں گا، روڈ کے درمیان اس کو جوتے ماروں گا اور اس کا گھر بھی مسمار کروں گا، یہ کان کھول کر سن لیں اور اپنے اپنے بچوں کو منع کردیں۔