جناح اسپتال کراچی: ٹرینی ڈاکٹر کی شکایت پر یورولوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ

جناح اسپتال کراچی: ٹرینی ڈاکٹر کی شکایت پر یورولوجی سربراہ کے خلاف مقدمہ

کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ جنسی ہراسگی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر سیشن جج جنوبی کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

صدر تھانے میں ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی کے مطابق، اسپتال میں ڈیوٹی کے دوران اسے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا اور غلط میسیجز بھیجے گئے۔ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا کہ سربراہ یورولوجی ڈپارٹمنٹ ماضی میں بھی ایسے کئی واقعات میں ملوث رہے ہیں۔یہ مقدمہ ڈاکٹر کی شکایت کے بعد درج کیا گیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ انہیں مسلسل جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔