راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی

راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی

راولپنڈی: تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی

راولپنڈی میں تھانہ روات کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک مشتبہ ملزم زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگیا، جبکہ گولی لگنے سے ایک مبینہ ملزم بھی زخمی ہوا۔زخمی کانسٹیبل اور مشتبہ شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور زخمی ملزم کے کرمنل ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔