اغواء میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا:ایس پی قاضی علی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے خاتون کو اغواء کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر ڈیفنس اے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد تقسیم کیں تعریفی اسناد لینے والوں میں سب انسپکٹر خرم شہزاد، آصف اے ایس آئی محمد زاہد اے ایس آئی، کنسٹیبل غلام حسین، کنسٹیبل ساجد علی، کنسٹیبل افتخار شامل ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ڈیفنس اے سے اغواء ہونے والی خاتون 3 بچوں سمیت بحفاظت بازیاب، ملزم ایوب کو وہاڑی کی تحصیل لڈن سے گرفتار کیا گیاایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق محنت اور ایمانداری سے ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمین ہمارا فخر ہیں خواتین اور بچوں کے اغواء میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا