27 رمضان تک چینی 130روپے کلو کے حساب سے بلاتعطل فراہم کی جائے گی :وفاقی وزیر رانا تنویر حسین
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ و صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 27 رمضان تک چینی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔کسی بھی ممکنہ مسئلے کے فوری حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو فروخت ہو گی۔ ایک شناختی کارڈ پر5کلو چینی ملے گی ،میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگانے کا مقصد عام آدمی کو براہ راست فائدہ پہنچانا ہے اور حکومت اس اقدام کی سخت نگرانی کرے گی۔میونسپل سطح پر چینی کے سٹالز لگائے جائیں،شوگر ایڈوائزری بورڈکے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ سٹالز پر چینی ایک سے دو کلوگرام کے چھوٹے پیکٹوں میں فروخت کی جائے گی۔سٹالز رمضان المبارک کے آغاز سے تین دن قبل کام شروع کریں گے اور 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔