مصطفی آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، 3 زخمی

مصطفی آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، 3 زخمی

تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق:

حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی۔زخمیوں میں کلیم اللہ، محسن، اور لیاقت شامل ہیں، جو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، تاہم ایئر بیگز کھلنے کے باعث ڈرائیور محفوظ رہا۔حادثے کے فوراً بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔